22 اکتوبر 2015 - 17:24
امریکہ کی دوستی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ بھارت کی بے جا حمایت بند کرے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت سے کہیں اور منتقل ہونا چاہیے انتہا پسند ہندو خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک پر اقوامِ عالم کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستان میں چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنا کر دشمن کو شٹ اپ کال دے دی ہے، امریکہ پاکستان سے پہلے بھارت کو ایٹمی اثاثے کم کرنے کا کہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق 23 اکتوبر کو یومِ مذمت بھارت منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے مقتل بن چکا ہے، امریکہ کی دوستی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ بھارت کی بے جا حمایت بند کرے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت سے کہیں اور منتقل ہونا چاہیے انتہا پسند ہندو خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک پر اقوامِ عالم کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستان میں چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنا کر دشمن کو شٹ اپ کال دے دی ہے، امریکہ پاکستان سے پہلے بھارت کو ایٹمی اثاثے کم کرنے کا کہے پاک فوج قوم کے وقار اور اعتماد کی علامت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سے انسانیت سوز سلوک قائدِاعظم کی دور اندیشی کی گواہی دے رہا ہے، بھارت نے خودکشی کا راستہ چن لیا ہے، امریکہ کا کوئی ایسا مطالبہ نہ مانا جائے جس سے قومی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندو نسل پرستوں کا پاگل پن امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ چیئر مین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر بھارت کی انتہا پسندی کیخلاف مہم چلائے، شیو سینا نے بھارتی جمہوریت کا منہ کالا کر دیا ہے، دہشتگرد بھارت دنیا کو بیوقوف بنا رہا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارت کر رہا ہے۔

.......

/169